کوہستان میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

گاڑی ہزاروں فٹ گہری کھائی میں گری، لاشیں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، ڈی سی کوہستان


ویب ڈیسک July 11, 2019
پولیس اور انتظامیہ مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر لاشیں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، ڈی سی کوہستان حامد الرحمان (فوٹو : فائل)

اپر کوہستان میں سیو لنک روڈ لال کور کے مقام پر مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہستان کے علاقے اپر کوہستان میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر کوہستان حامد الرحمان کے مطابق سیو لنک روڈ لال کور کے مقام پر مسافر گاڑی ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بچوں و خواتین سمیت 8افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

ڈپٹی کمشنر کوہستان کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر لاشیں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں اور اے سی داسو ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں تاہم راستہ کھٹن ہونے کے پیش نظر ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں