ناپا میں جاوید صدیقی کا کھیل ’’بیگم جان‘‘ پیش کردیا گیا

’’بیگم جان‘‘ 22 ستمبر تک جاری رہیگا،عوام کی بڑی تعداددیکھنے آئی اور فنکاروں کوسراہا


Staff Reporter September 12, 2013
ناپا میں پیش کیے جانے والے ڈرامے ’’بیگم جان‘‘ میں فنکارفن کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ میں ہندوستان کے ممتاز فلم اور ڈرامہ نگار جاوید صدیقی کا کھیل ''بیگم جان '' پیش کیاگیا ۔

جسے دیکھنے عوام کی بڑی تعداد آئی اور فنکاروں کی اداکاری کو سراہا، معروف ڈرامہ نگار جاویدصدیقی کے کھیل ''بیگم جان'' میں مرکزی کردار اداکارہ نائلہ جعفری اور نمرہ بچہ نے ادا کیا جبکہ ڈرامے کے ہدایت کار انجم ایاز ہیں، تھیٹر ڈرامہ ''بیگم جان'' کے حوالے سے اداکارہ نمرہ بچہ نے کہاکہ بیگم جان کے کردارکو نبھانا بہت مشکل تھا مگر جیسے جیسے میں نے کھیل کے اسکرپٹ کو پڑھا تو مجھے ایسا محسوس ہوا کہ مجھ پر کئی درکھل رہے ہیں اورمیں ماضی کے جھرونکوں میں چلی گئی ہوں، ڈرامے کے ہدایت کار انجم ایاز کا کہنا ہے کہ2 برس قبل ہم ناپا میں اس کھیل کوپیش کرچکے ہیں۔



مگرکچھ تشنگی باقی تھی جسے پورا کرنے کے لیے ایک مرتبہ پھر اس کھیل کوپیش کیا جارہا ہے آج مجھے پہلا شودیکھ کراس بات کایقین ہوگیا ہے کہ یہ فیصلہ درست ہے واضح رہے یہ کھیل2011 میں پیش کیا جاچکا ہے جسے خاصی مقبولیت حاصل ہوئی تھی، تھیٹرڈرامہ ''بیگم جان'' 22 ستمبرتک ناپا آڈیٹوریم میں جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں