ٹرین حادثے میں ہلاکتیں 24 ہوگئیں تحقیقاتی رپورٹ 3 روز میں مکمل کی جائے گی

فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹرظفرکلورسمیت دیگر افسران جائے حادثے پرپہنچ چکے ہیں، ذرائع


ویب ڈیسک July 12, 2019
حادثے کی ابتدائی رپورٹ تین روز میں مکمل کرکے چیئرمین ریلوے کو بھجوائیں گے۔ فوٹو: فائل

اکبر بگٹی ایکسپریس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے اور ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تین روز میں مکمل کی جائے گی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ آئندہ تین روزمیں مکمل کی جائے گی۔ گریڈ 21 کے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹرز پر مشتمل انکوائری ٹیم حادثے کے حوالے سے ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور اور گارڈ سے تحقیقات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹرظفر کلورسمیت دیگر افسران جائے حادثے پر پہنچ چکے ہیں، جوحادثے کی ابتدائی رپورٹ تین روز میں مکمل کرکے چیئرمین ریلوے کو بھجوائیں گے۔

گزشتہ روز رحیم یار خان کے قریب ولہار ریلوے اسٹیشن پر اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |