افغان صوبے ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خود کش دھماکا 5 افراد ہلاک

شادی کی تقریب کے دوران ایک بچے نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا، صوبائی گورنر


ویب ڈیسک July 12, 2019
شادی کی تقریب کے دوران ایک بچے نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا، صوبائی گورنر - فوٹو: افغان میڈیا

ISLAMABAD: افغان صوبے ننگرہار میں دھماکا سے 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے جب کہ ہلاکتوں میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

صوبائی گورنر عطااللہ خوگیانی کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب شادی کی تقریب میں لوگ کی آمد شروع ہوگئی تھی اس دوران ایک بچے نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں