نوازشریف کے خلاف فیصلہ کالعدم ہوچکا فی الفور رہا کیا جائے شہباز شریف

نوازشریف کو جیل میں ایک منٹ بھی رکھنا اب غیر قانونی ہے، شہباز شریف


ویب ڈیسک July 12, 2019
نوازشریف کے خلاف دباؤ کے تحت دیئے گئے فیصلے کالعدم قرار دیئے جائیں، شہباز شریف: فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج کوہٹانے کے بعد نوازشریف کے خلاف فیصلہ کالعدم ہوچکا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے احتساب عدالت کے جج کوہٹانے پررد عمل میں کہا کہ سچائی ثابت ہونے پراللہ تعالی کا شکرادا کرتے ہیں، ویڈیو اوراس سے جڑے تمام حقائق سچ ثابت ہوگئے ہیں، احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کے بعد نوازشریف کے خلاف فیصلہ کالعدم ہو چکا ہے، نوازشریف کو جیل میں ایک منٹ بھی رکھنا اب غیر قانونی ہے اس لیے جج کے منصب سے ہٹنے کے بعد نوازشریف کو فی الفوررہا کیا جائے جب کہ نوازشریف کے خلاف دباؤ کے تحت دیئے گئے فیصلے کالعدم قرار دیئے جائیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جج ہٹانے کے بعد نواز شریف کو جیل میں رکھنے کا جواز ختم ہو گیا جب کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے نواز شریف کو فی الفوررہا کیا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں