پاکستان اور افغانستان کا مسلح افواج سیکیورٹی اداروں میں روابط بڑھانے پر اتفاق
سرحد پاردہشت گردی،نیٹوانخلا،مصالحتی عمل پربات چیت جاری رکھی جائیگی،پاک افغان دفاعی کمیٹیوں کااجلاس ختم،اعلامیہ جاری
پاکستان اور افغانستان نے دوطرفہ تعلقات، سرحدپاردہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام، بارڈرمینجمنٹ، 2014ء کے بعد نیٹوافواج کے انخلا، افغان امن مذاکرات اورپاکستان اور افغانستان پارلیمنیٹرینز مذاکرات جاری رکھنے پراتفاق کیاہے۔
اس ضمن میں دونوں ممالک کی مسلح افواج اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دیاجائیگا۔بدھ کوکابل میں پاک افغان دفاعی کمیٹیوں کے 2روزہ اجلاس کے اختتام پرجاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کی نمائندگی سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین مشاہدحسین اور افغانستان کی طرف سے محمد داؤد اساس نے کی۔ اس موقع پرمفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط بھی کیے گئے جس کے تحت دونوں ملکوں کے ارکان پارلیمنٹ کے وفود ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کرینگے۔
آئی این پی کے مطابق مشاہدحسین سیدکی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اوردفاعی پیداوارکے وفدنے افغان صدر حامد کرزئی سے بھی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پرکمیٹی ارکان نے کہاکہ افغانستان پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے،مستحکم افغانستان ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے، پاکستان افغان حکومت کی قیادت میں امن عمل کی حمایت کرتاہے اوراس سلسلے میں کردار اداکررہاہے،افغان صدرکرزئی نے کہا کہ ہم مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردارکے معترف ہیں،ان کادورہ پاکستان کامیاب رہا اور اس کے مثبت نتائج برآمدہونگے۔