اقتدارکی منتقلی قائداعظم کے اصولوں کے مطابق ہوئی زرداری

جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کومل کرجدوجہدکرنی ہوگی


Staff Reporter September 12, 2013
سابق صدرکی مزارقائداعظم پرحاضری وفاتحہ خوانی،مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے فوٹو: فائل

FAISALABAD: سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ جمہوری طریقے سے اقتدارکی منتقلی قائد اعظم کے اصولوں کے مطابق ہوئی ہے،ایک مضبوط جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کومل کر جدوجہدکرنی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کوبانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 65ویں یوم وفات کے موقع پران کے مزار پر حاضری دینے کے بعد وہاں موجود مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے کیا ۔سابق صدر نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی ،فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادربھی چڑھائی سابق صدر کے ہمراہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،سندھ کے وزیربلدیات اور صحت سید اویس مظفر،وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن اور سندھ کابینہ کے دیگرارکان بھی تھے ۔



سابق صدرکی آمد کے موقع پر مزار کو مکمل طور سیل کردیا گیا تھااور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے سابق صدر نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت کیا اور تحریر کیا کہ ملک میں پہلی مرتبہ اقتدارکی منتقلی قائد اعظم کے اصولوں کے مطابق جمہوری اندازسے ہوئی ہے۔ قائد اعظم کے اصول ہمارے لیے مشعل راہ ہیںاور بانی پاکستان کے مزار پرآکر ان کے اصولوں پرچلنے کے عہدکوتقویت ملتی ہے اور موجودہ چیلنجزمیں قائد کے اصولوں پرعمل پیراہوکر ہی سرخرو ہوا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ منصب صدارت کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد آصف علی زرداری نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز لاہورسے کیا اب وہ کراچی میں پارٹی کو نئی صف بندی کے تحت ملک بھر میںفعال کرنے کیلیے سینئرز رہنماؤںسے صلاح مشورے کررہے ہیں اور پیپلز پارٹی کے ذرائع اس مشاورت اور نومبرمیں پیپلزپارٹی ورکرز کنونشن بلانے کو پارٹی کے لیے انتہائی اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں ۔سابق صدراس عزم کا اعادہ کرچکے ہیں کہ عوام کو ایک مضبوط جمہوری نظام اورمعاشی انصاف کی فراہمی تک جد وجہد جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |