نکیال سیکٹربھارتی فوج کی سول آبادی پرفائرنگ وگولہ باری
علاقے میں شدید خوف و ہراس ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں۔
آزادکشمیر کے سیکٹرنکیال میں بھارتی فوج کی ایک بارپھربلا اشتعال فائرنگ، بھارت کی سول آبادی پرفائرنگ و گولہ باری، بچے اسکولوں میں محصورہوکررہ گئے۔
علاقے میں شدید خوف و ہراس ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں۔ بدھ کی دوپہر بھارت کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پرسیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال کے سیکٹرلنجوٹ اورملحقہ علاقوں سرحدی علاقوں میں پھربلا اشتعال فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے 5 گھنٹے تک جاری رہا ۔
بھارتی فائرنگ اورگولہ باری سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بھارتی فوج نے بھاری توپ خانہ کے استعمال کے ساتھ سول آباد پرمارٹرگولے بھی پھینکے۔ فائرنگ کے باعث طلبا اسکولوں میں محصورہوکررہ گئے۔ پاک فوج نے منہ توڑجواب دے کربھارتی فوج کو پیچھے ہٹنے پرمجبورکردیا ہے۔آخری اطلاعات تک دونوں جانب سے فائرنگ وگولہ باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ادھر بھارت نے پاک فوج پرسیزفائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق پاک فوج نے پونچھ سیکٹر میں 5 بھارتی پوسٹوں کونشانہ بنایا ہے۔