متحدہ گرفتاریوں پرسندھ اسمبلی کااجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائے گی
پارٹی کی قیادت نے اس گرفتاری اورکراچی میں جاری آپریشن کامعاملہ سندھ اسمبلی میں اٹھانے کافیصلہ کیاہے
متحدہ قومی موومنٹ پولیس کی جانب سے اپنے سابق ایم پی اے ندیم ہاشمی کی گرفتاری اور کراچی آپریشن کی صورتحال پرسندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے آج اسمبلی سیکریٹریٹ میں ریکوزیشن جمع کرائے گی۔
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہارالحسن کے مطابق ایم کیو ایم کی قیادت سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاری پرشدید احتجاج کرتی ہے، پارٹی کی قیادت نے اس گرفتاری اورکراچی میں جاری آپریشن کامعاملہ سندھ اسمبلی میں اٹھانے کافیصلہ کیاہے اوراس حوالے سے جمعرات کواسمبلی میں اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی جائے گی ،جس میں درخواست کی جائے گی کہ اس صورتحال پر سندھ اسمبلی کا اجلاس فوری طلب کیا جائے اوراس معاملے پر ایوان میں بحث کی جائے۔