ڈاکٹر طاہرالقادری نے 35 صوبے بنانے کی تجویز دیدی

صوبے کا نظم و نسق چلانے کیلیے وزیراعلیٰ کی ضرورت نہیں گورنرکافی ہو گا


Numainda Express September 12, 2013
وفاقی حکومت کے پاس اسٹیٹ بینک، دفاع سمیت صرف 6 محکمے ہونے چاہئیں۔ فوٹو: فائل

عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا ہم ہر ڈویژن کوصوبہ بنانا چاہتے ہیں، 35صوبے ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔

وہ عوامی تحریک پنجاب کی مجلس عاملہ سے خطاب کررہے تھے، ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا صوبے کا نظم ونسق چلانے کے لیے وزیراعلیٰ کے بجائے گورنرکافی ہے جس کا بجٹ ڈویژن کے کمشنرکے برابر ہوگا، انھوںنے کہا آبادی کے لحاظ سے پاکستان سے 60 فیصد تک چھوٹے ممالک میں 50 سے 80 صوبے ہیں، ایک ہزارکے قریب ضلعی اور 3 ہزار تک میونسپل حکومتیں قائم ہیں۔



انھوں نے کہا وفاقی حکومت کے پاس صرف اسٹیٹ بینک، کرنسی، دفاع،عالمی تجارت سمیت 6محکمے ہونے چاہئیں۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاکہ پورے پنجاب کے بجائے صرف لاہورکا وزیراعلیٰ بننا اس لیے پسند نہیں کیا جاتا کہ اس طرح لوٹ مارکے لیے بجٹ اورمواقع کم میسرآتے ہیں، اکثر جماعتیں نظام کی تبدیلی کی طرف بڑھنے سے خوف زدہ ہیںمگرہم عوام کوحقوق دلانے کے لئے 35صوبے بنائیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں