شرجیل بتائیں گینگ وار کے دہشتگرد کیوں نہیں پکڑے اظہار الحسن

شرجیل میمن جھوٹ بول کرعوام کوگمراہ کرنے کی ناکام کوششیں ترک کر دیں۔ اظہار الحسن


Express Desk September 12, 2013
شرجیل میمن جھوٹ بول کرعوام کوگمراہ کرنے کی ناکام کوششیں ترک کر دیں۔ اظہار الحسن. فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہارالحسن نے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے بیان''آپریشن میں کسی بھی سیاسی جماعت کونشانہ نہیں بنایا جارہاہے'' پرتبصرہ کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قراردیا اور کہا کہ شرجیل میمن جھوٹ بول کرعوام کوگمراہ کرنے کی ناکام کوششیں ترک کر دیں۔

اگرکراچی آپریشن غیر سیاسی بنیادوں پرکیاجارہاہے تونارتھ ناظم آباد،لانڈھی،کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی ،شادمان ٹائون اورلیاقت آباد اپسرا اپارٹمنٹ سمیت دیگرعلاقوں میں ایم کیوایم کے سیکٹرزاور یونٹس آفس پر چھاپے کس مدمیں مارے جارہے ہیں ؟ اور سابق رکن اسمبلی ندیم ہاشمی سمیت ایم کیوایم کے ذمے داروں اور کارکنوں کوکس جرم میں گرفتار کیا گیا؟۔ انھوں نے کہاکہ ملک کابچہ بچہ اچھی طرح جانتاہے کہ لیاری میں موجود جرائم پیشہ گینگ وار دہشت گردوں کو حکمراں جماعت کی مکمل سپورٹ حاصل رہی ہے اوریہی وجہ ہے کہ لیاری کی نسبت دیگرعلاقوںمیں جرائم کی وارداتوں کا تناسب زیرورہا،گینگ وار کے دہشت گرد کراچی میں تاجروں اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری،دستی بم حملوں اور پولیس ورینجرزپرحملوں سمیت معصوم شہریوں اور رینجرز وپولیس اہلکاروں کے گلے کاٹنے جیسی سنگین وارداتوں تک میں براہ راست ملوث رہے ہیں جس کی وڈیوزتک موجود ہیں۔



پیپلز پارٹی کے رہنماوقتاً فوقتاً بیانات میںگینگ وارکے دہشت گردوں کواپنے بچے تسلیم کرتے ہیںاورجن دہشت گردوںکو حکمراں اپنے بچے قراردیںانھیں پولیس ورینجرزکس طرح گرفتار کرکے اپنی نوکری اور زندگیاں خطرے میںڈال سکتے ہیں، شرجیل میمن عوام کوبتائیںکہ اگرکراچی آپریشن واقعی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف ہورہاہے توگینگ واردہشت گردوں کو سندھ ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود گرفتار کیوں نہیںکیاجاسکا؟اوران جرائم پیشہ دہشت گردوںکے خلاف تمام ترثبوت وشواہدہونے کے باوجودانھیں ملک سے کیسے فرارکروادیاگیا؟۔خواجہ اظہارالحسن نے شرجیل میمن کو مشورہ دیاکہ جھوٹ بول کرحقائق پرپردہ ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔