ورلڈ کپ فائنل برطانوی شائقین ٹی وی پر مفت دیکھ سکیں گے

ای سی بی کا یہ فیصلہ ملک میں کرکٹ کی کم ہوتی مقبولیت کو بڑھانے کی ایک کوشش ہے، ماہرین


AFP July 13, 2019
ای سی بی کا یہ فیصلہ ملک میں کرکٹ کی کم ہوتی مقبولیت کو بڑھانے کی ایک کوشش ہے، ماہرین۔ فوٹو: سوشل میڈیا

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل برطانیہ میں مفت نشر کیا جائے گا۔

ملک میں لائیو کرکٹ نشریات 2005 سے سبسکرپشن کے ذریعے دیکھی جاتی ہیں، بہت سے ماہرین کا خیال ہے کہ ای سی بی کا یہ فیصلہ ملک میں کرکٹ کی کم ہوتی مقبولیت کو بڑھانے کی ایک کوشش ہے تاکہ نوجوان نسل بھی اس میں بھرپور دلچسپی لے۔

گزشتہ دنوں برطانیہ میں ویمنز فٹبال ورلڈکپ کے میچز بھی فری نشر کیے گئے جس میں انگلینڈ نے سیمی فائنل تک رسائی پائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔