100 ارب روپے کے کامیاب جوان پروگرام کا آغاز

اس مالیاتی معاونتی پروگرام سے 18 سے 45 برس کی عمر کے تمام شہری مستفید ہوسکتے، نوٹیفکیشن


Salman Siddiqui July 13, 2019
اس مالیاتی معاونتی پروگرام سے 18 سے 45 برس کی عمر کے تمام شہری مستفید ہوسکتے، نوٹیفکیشن۔ فوٹو: فائل

نئے کاروبار کے آغاز، چھوٹے اور درمیانی کاروباری طبقے کی سہولتوں کے لیے 100 ارب روپے کا معاونتی مالیاتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کاروبار کے آغاز، چھوٹے اور درمیانی کاروباری طبقے کی سہولتوں کے لیے 100 ارب روپے کا معاونتی مالیاتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس بات کا اعلان مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے ایک نوٹی فکیشن میں کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس مالیاتی معاونتی پروگرام سے 18 سے 45 برس کی عمر کے تمام شہری مستفید ہوسکتے اور 50 لاکھ روپے تک کی مالیاتی سہولت حاصل کرسکتے ہیں، یہ رقم 6 سے 8 فیصد شرح سود کے حساب سے انھیں فراہم کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں