پاک افغان دوطرفہ تجارت کو مزید بڑھانے پر اتفاق

عبدالرزاق داؤد سے افغان ٹیکنیکل ٹیم کی ملاقات، پاک افغان ٹریڈ معاہدے پر تبادلہ خیال


عبدالرزاق داؤد سے افغان ٹیکنیکل ٹیم کی ملاقات، پاک افغان ٹریڈ معاہدے پر تبادلہ خیال۔ فوٹو: فال

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے افغان وفد کی ملاقات میں پاک افغان دوطرفہ تجارت کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

عبدالرزاق داؤد سے افغان ٹیکنیکل ٹیم کے وفد کی ملاقات میں پاک افغان دوطرفہ تجارت کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وفد میں تجارت، فنانس، کسٹم، توانائی، سمیت دیگر شعبوں کے نمائندے بھی شامل ہیں، اجلاس میں پاکستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ تجارتی اور معاشی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے مابین دوطرفہ تجارت کو فروغ دیا جائیگا۔

گزشتہ برس پاک افغان دوطرفہ تجارت1ارب 75کروڑ 10لاکھ تھی جس کو مزید بڑھایا جائے گا، پاک افغان ترجیحاتی تجارتی معاہدے کا ڈرافٹ افغانستان کو بھیجا ہے، اس موقع پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو صحیح معنی میں نفاذ کیا جائیگا، اگست کے مہینے میں کابل کا دورہ کر کے دوطرفہ تجارت اور باہمی دلچسپی کے امور پر مزید بات چیت کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔