بھارت کا سری نگر مظفرآباد بس سروس بحال کرنے سے انکار
آرپار اپنے پیاروں کے ہاں آنے جانے والے پریشانی اور مشکلات سے دو چار ہو کر رہ گئے
بھارتی حکومت نے 137روز گزرنے کے بعد بھی سری نگر مظفرآباد بس سروس بحال کرنے سے انکار کر دیا۔
انٹرا کشمیر تجارت سے منسلک ہزاروں افراد 127روز سے بے روزگاری کا شکار، منقسم کشمیر کے دونوں اطراف کے ٹریول اینڈ ٹریڈ سینٹروں پرکئی ماہ سے مسلسل سناٹا اور مایوسی نے ڈھیرے ڈال لیے۔ جمعہ کے روز ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر نے ای میل کے ذریعے سرینگر پاسپورٹ آفس کو آگاہ کیا کہ آئندہ ہفتے 15جولائی کے روز آزاد کشمیر کے دو درجن کے قریب مسافر سری نگر جانا چاہتے ہیں۔
اس کے جواب میں بھارتی حکام نے ای میل میں کہا کہ لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج کی مرمتی کے کام کے باعث آئندہ ہفتے 15جولائی کے روز بھی سرینگر مظفرآباد بس سروس معطل رہے گی۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے معطل کی گئی سرینگر مظفرآباد بس سروس کو 137اور ٹرک سروس کی معطلی کو127دن مکمل ہو گئے۔