پاک بھارت کرکٹ کی بحالی ایشیا سیریز سے زیادہ اہم ہے وسیم اکرم

زمبابوے کا دورہ پریکٹس سیشن ہے، اصل مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا، وسیم اکرم


ویب ڈیسک September 12, 2013
دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کی بحالی سے پاک بھارت ٹیموں کے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا، وسیم اکرم فوٹو: ایکسپریس نیوز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ کی بحالی ایشیا سیرسیز سے زیادہ اہم ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان میچز سے اس خطے میں کرکٹ کو فروغ ملتا ہے۔

لاہور ایئر پورٹ پر اپنی اہلیہ شنیرا وسیم کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ زمبابوے کا دورہ پریکٹس سیشن ہے، اصل مقابلہ جنوبی افریقا میں ہوگا، ٹیم میں کپتانوں سمیت تمام کھلاڑی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اس لئے پاکستانی ٹیم آگے بھی اچھا پرفارم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم کرکٹ کھیلا کرتے تھے تب بھی پاک بھارت میچ میں نہ صرف کھلاڑی بلکہ دونوں ملکوں کی عوام بھی پریشر کا شکار ہوا کرتی تھی جس سے ہر کھلاڑی کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع ملتا تھا، اس لئے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کی بحالی سے پاک بھارت ٹیموں کے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔

اس موقع پر شنیرا وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے اور انہیں پاکستان آ کر بہت اچھا لگا، لاہور کے شہری خوش مزاج ہیں اور یہاں کے کھانے بے مثال ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔