سری دیوی کے قتل کی خبروں پربونی کپوربھی بول پڑے
پولیس نے سری دیوی کی موت کو حادثہ قرار دے کر کیس بند کردیا تھا
بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے قتل کی خبروں پران کے شوہر بونی کپور کا بیان سامنے آگیا۔
گزشتہ برس دنیا بھر میں اپنے مداحوں کوسوگوارچھوڑکرجانے والی اداکارہ سری دیوی کی موت سے متعلق چند روز پہلے بھارتی ریاست کیرالا کے جی ڈی پی رشی راج سنگھ نے انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے نہیں ہوئی تھی بلکہ انہیں قتل کیا گیا تھا۔
رشی راج سنگھ کے اس انکشاف نے بالی ووڈ میں ہلچل مچادی تھی تاہم اب سری دیوی کی موت کے حوالے سے گردش کرنے والی ان خبروں پرآنجہانی اداکارہ کے شوہرپروڈیوسر بونی کپور کا بیان سامنے آیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سری دیوی کی موت حادثہ نہیں قتل تھا
بونی کپورکا کہنا ہے کہ یہ خبرنہیں بلکہ کسی کے دماغ کی بنائی ہوئی کہانیاں ہیں اور وہ اس طرح کی بے بنیاد خبروں پر کوئی ردعمل دینا نہیں چاہتے اور نہ ہی ردعمل دینے کی ضرورت سمجھتے ہیں کیونکہ اس طرح کی خبریں مسلسل آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس سری دیوی دبئی کے ہوٹل کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں فارنسک رپورٹس میں کہاگیا تھا کہ اداکارہ شراب نوشی کے باعث توزان برقرار نہ رکھ سکیں اورباتھ ٹب میں ڈوب گئیں، بعد ازاں پولیس نے سری دیوی کی موت کو حادثہ قرار دے کر کیس بند کردیا تھا۔