کراچی میں رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی 34 مشتبہ افراد گرفتار

گرفتار ملزمان میں بعض سیاسی وکالعدم گروپوں سے تعلق رکھنے والے بھتہ خور بھی شامل ہیں، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک September 12, 2013
گرفتار ملزمان میں بعض سیاسی وکالعدم گروپوں سے تعلق رکھنے والے بھتہ خور بھی شامل ہیں، ترجمان رینجرز۔ فوٹو: فائل

رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 34 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کرلئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز کی ٹیم نے صبح سویرے کراچی کے علاقے گارڈن فوارہ چوک اور رام سوامی میں چھاپہ مار کر بدنام ٹارگٹ کلر آصف سمیت 4 افراد کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر سیون ڈی، پیپری، غفوربستی، مہران ٹاؤن، داؤد گوٹھ، نیوکراچی، بلال کالونی، غریب آباد، رنچوڑلین اور شومارکیٹ میں بھی رات گئے رینجرز کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 30 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ، دستی بم اور دیگر سامان برآمد کرلیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں سے بعض سیاسی وکالعدم گروپوں سے تعلق رکھنے والے بھتہ خور جبکہ دیگر جرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |