ارشد پپو قتل کیس کی سماعت جیل میں کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن واپس
حکومت سندھ نے مقدمے کی حساسیت کے پیش نظر کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹفکیشن جاری کیا تھا۔
حکومت سندھ نے ارشد پپو قتل کیس کی سماعت جیل میں کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا، سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوگی۔
حکومت سندھ نے مقدمے کی حساسیت کے پیش نظر کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے بعد سے کیس کی سماعت سینٹرل جیل کراچی میں ہورہی تھی، تاہم حکومت نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار ارشد پپو کو اس کے بھائی یاسر عرفات اور ایک ساتھی کے ہمراہ لیاری میں اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے عدالتی حکم کے بعد مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ، بابا لاڈلا اور دیگر 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔