سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ 4 ایڈیشنل اور 14 ڈی آئی جیز تبدیل

شاہد حیات کو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کردیا گیا۔


ویب ڈیسک September 12, 2013
جاوید اوڈھو ڈی آئی جی ویسٹ، خالد شیخ ڈی آئی جی ساوتھ اور منیر شیخ ڈی آئی جی ایسٹ تعینات کردیا گیا۔فوٹو : فائل

وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کے حکم پر کراچی کے 4 ایڈیشنل اور 14 ڈی آئی جیز تبدیل کردیئے گئے جب کہ شاہد حیات کو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 4 ایڈیشنل آئی جیز اور 14 ڈی آئی جیز تبدیل کردیئے گئے جب کہ تمام ضلعوں کے ایس ایس پیز کی تبدیلی بھی متوقع ہے، شہر کے ایڈیشنل آئی جی سمیت 3 ڈی آئی جیز کو تبدیل کردیا گیا، نوٹی فکیشن کے مطابق شاہد حیات ایڈیشنل آئی جی کراچی، جاوید اوڈھو ڈی آئی جی ویسٹ، خالد شیخ ڈی آئی جی ساؤتھ اور منیر شیخ کوڈی آئی جی ایسٹ تعینات کردیا گیا، جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ، بشیر میمن ایڈیشنل آئی جی ڈیویلپمنٹ اور ذاکر حسین کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کردیا گیا۔

دوسری جانب امیر شیخ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی، عارف حنیف ڈی آئی جی سکھر، شرجیل کھرل ڈی آئی جی لاڑکانہ، باہر نوید ڈی آئی جی سی آئی ڈی، ثنا اللہ عباسی ڈی آئی جی سندھ ریزرو پولیس، غلام سرور جمالی ڈی آئی جی فائنانس، فاروق اعظم ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، مشتاق مہر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر، خادم رند ڈی آئی جی کرائم برانچ، فرحت جونیجو ڈی آئی جی ایڈمن سی پی او، ڈاکٹر کامران فضل کو ڈی آئی جی کرائم برانچ کراچی تعینات کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں