نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس اپیل 18 ستمبرکوسماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اخترسماعت کریں گے


ویب ڈیسک July 13, 2019
ویڈیو اسکینڈل کے تناظر میں نوازشریف کو ممکنہ ریلیف کے لیے دوماہ انتظار کرنا ہوگا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس اپیل 18 ستمبرکوسماعت کے لیے مقررکردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس اپیل موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث 18 ستمبر کو سماعت کے لیے مقررکردی گئی جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے خلاف نیب اپیل بھی 18 ستمبر کے لیے مقررکی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترسماعت کریں گے۔ رجسٹرارآفس نے اپیلیں عدالت کے گزشتہ سماعت کے حکم کے مطابق مقررکیں۔

واضح رہے کہ العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزکے فیصلے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سنائے تھے جب کہ ویڈیو اسکینڈل کے تناظرمیں نوازشریف کو ممکنہ ریلیف کے لیے دوماہ انتظار کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں