کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہو رہا ہے قائم علی شاہ

اجلاس میں ڈی جی رینجرز نے گذشتہ روز شہر میں کئے گئے ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کی


ویب ڈیسک September 12, 2013
کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن تیزی سے کامیابی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ قائم علی شاہ۔ فوٹو: فائل

وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو جرایم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے گا، ٹارگٹڈ آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہو رہا ہے۔

وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹری سندھ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی پولیس، سیکریٹری قانون، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شرکت کی، اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈی جی رینجرز نے گذشتہ روز شہر میں کئے گئے ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق وزیراعلی سندھ کو رپورٹ پیش کی، جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف حالیہ کارروائی سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا، اجلاس میں رینجرز کو اختیارت دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کراچی کو جرایم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے گا، شہر میں جاری ٹارگٹ آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کی اتفاق رائے سے کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشن میں پولیس اور رینجرز کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہے، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن تیزی سے کامیابی کی طرف بڑھ رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جبری اور غیر قانونی ہڑتال ختم کرانے کے لئے بھی قانون سازی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں