شیخوپورہ میں ایک شخص 2 نومولود بچیوں کو سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگیا

دونوں بچیوں کو نئے کپڑے پہنائے ہوئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

چندروزپہلے ایک سفاک باپ نے اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کوصرف بیماری کے باعث دریا برد کردیا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI:
پاکستان میں غربت اورجہالت کی کہانیاں معمول بن چکی ہیں، حوا کی بیٹی کوکبھی اپنا گناہ چھپانے کے لیے ماردیا جاتا ہے، کبھی اس کوبیٹے کی پیدائش میں رکاوٹ سمجھاجاتا ہے توکبھی اپنی غربت کا ساراملبہ اسی پرڈال دیاجاتا ہے۔


ابھی چندروزپہلے ایک سفاک باپ نے اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کوصرف اس لئے دریا برد کردیا تھا کہ اس کے نزدیک اللہ کی رحمت، اس کی نعمت کی راہ میں رکاوٹ بن رہی تھی، وہ اس کے رونے اور بیماری سے تنگ تھا۔

اس واقعے کی یاد ابھی ذہنوں میں تازہ ہے کہ آج ایک اورالمناک واقعہ سامنے آگیا ہے اور اکیسویں صدی میں زمانہ جاہلیت کی یاد ایک بارپھر تازہ ہوگئی۔ شیخوپورہ کے علاقے محلہ ہنجراواں میں ایک نامعلوم شخص 2 نومولود بچیوں کو سڑک کنارے کچرے کے ڈھیر پر پھینک کرفرارہوگیا۔ کچرے میں پھینکے جانے والی دونوں بچیوں کو نئے کپڑے پہنائے ہوئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story