ڈرون حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کی تیاریاں شروع کردیں ترجمان دفتر خارجہ

دیگر طالبان کی طرح طالبان رہنما ملا برادر کو بھی صحیح وقت پر رہا کردیا جائے گا، اعزاز احمد چوہدری


ویب ڈیسک September 12, 2013
شام کے خلاف فوجی کارروائی اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر نہیں ہونی چاہئے، ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چوہدری فوٹو : فائل

دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں، اس سے دہشت گردی کے خلاف ہماری کوششوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے اور عالمی برادی بھی ہمارے اس مؤقف کی تائید کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل میں مدد کے لئے طالبان قیدیوں کو رہا کیا اور طالبان رہنما ملا برادر کو بھی صحیح وقت پر رہا کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا کہ افغان مفاہمتی عمل اسی صورت میں کامیاب ہوگا جب تمام اسٹیک ہولڈرز اس میں شامل ہوں۔

اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ شام کے خلاف فوجی کارروائی اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر نہیں ہونی چاہئے اور نہ ہی شام میں کسی بھی فریق کو کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف 16 سے 18 ستمبر تک ترکی کا دورہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں