سانگھڑ میں بس نے رکشے کو کچل دیا 10 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والے 7 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔


ویب ڈیسک July 13, 2019
جاں بحق ہونے والے 7 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ فوٹو:فیس بک

ISLAMABAD: سندھ کے ضلع سانگھڑ میں بس نے چنگچی رکشے کو ٹکر ماردی جس سے10 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

شاہپور چاکر سانگھڑ روڈ پر تیز رفتار بس نے چنگچی رکشے کو ٹکر دی جس کے نتیجے میں اس میں سوار 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں رکشا ڈرائیور سمیت 6 مرد، 2 عورتیں اور 2 بچے شامل ہیں۔ امدادی اداروں نے لاشیں کھڈرو اور سول اسپتال سانگھڑ منتقل کیں جہاں ان کی شناخت کی گئی۔

جاں بحق ہونے والے 7 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ زخمی ہونے والوں کی طبی امداد فراہم کی گئی اور پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتار بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور رکشہ کو روند دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔