بلاول اپنی ڈوبتی سیاست کا الزام اداروں پر نہیں اباجی اور پھوپھو کے سر ڈالیںفردوس عاشق

سندھ کے عوام اندھیرنگری اور کرپشن کے چوپٹ راج کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، معاون خصوصی


ویب ڈیسک July 13, 2019
بلاول بھٹو زرداری سیاسی ڈرامے بازی بند کریں، فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

لاہور: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی ڈوبتی سیاست کا الزام اداروں پر نہیں بلکہ اباجی اور پھوپھو کی کرپشن کے سر ڈالیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام اندھیر نگری اور کرپشن کے چوپٹ راج کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں شکست کا واضح خوف رات 12 بجے بلاول کی انگریزی میں چیخ و پکار کی صورت نظر آیا۔ وہ اپنی ڈوبتی سیاست کا الزام اداروں پر نہیں اپنے اباجی اور پھوپھو کی کرپشن کے سر ڈالیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جو الیکشن آپ جیتیں وہ آزادانہ اور منصفانہ اور جو ہار جائیں تو وہ دھاندلی زدہ؟ یہ سیاسی منافقت نہیں تو کیا ہے؟،رات کے اندھیرے میں پریس کانفرنس نہیں چور مچائے شور تھا۔ بلاول بھٹو زرداری سیاسی ڈرامے بازی بند کریں اور اپنے صوبے میں دم توڑتے بچوں کا حساب دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔