نیپال اور بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی 28 افراد ہلاک
بارشوں کا سلسلہ مزید دو دنوں تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات
نیپال میں شروع ہونے والا مون سون بارشوں کا سلسلہ اپنی تمام تر تباہ کاریوں کے ساتھ بھارت میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 28 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں مون سون کی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ لینڈ سلائڈنگ، بل بورڈز گرنے اور دیگر واقعات میں 17 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔ کھٹمندو کی شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں اور نہروں میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
نیپال میں ریسکیو اداروں نے بارش کے پانیوں میں پھنسے 5 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام تک پہنچایا جب کہ کھٹمنڈو کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ بارشوں کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کے لیے عارضی پناہ گزین کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جہاں طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
مون سون بارشوں کا سلسلہ نیپال کے سرحد سے ملحقہ بھارتی ریاست آسام میں داخل ہوگیا جہاں کرنٹ لگنے اور لینڈ سلائڈنگ سے 11 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی ریاستوں آسام اور اروناچل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
دونوں ممالک کے محکمہ موسمیات نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ مزید دو دنوں تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا اس لیے تمام تر احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔