مانچسٹر سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں، پی آئی اے حکام

پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے سے پرواز پی کے 710 کے انجن کو نقصان پہنچا فوٹوفائل

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مانچسٹر سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مانچسٹر سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے سے پرواز پی کے 710 کے انجن کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے پی آئی اے انتظامیہ نے جہاز کو لاہور ایئر پورٹ پر گراؤنڈ کردیا ہے۔


پی آئی اے حکام کے مطابق کراچی سے انجینئرز کی ٹیم ضروری پرزہ جات لےکر لاہور روانہ ہوگئی ہے، جہاز کو ضروری مرمت اور کلیئرنس ملنے کے بعد روانہ کر دیا جائے گا۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں، جہاز نے لاہور سے ساڑھے تین سو مسافروں کو لے کر لندن جانا تھا، تاہم جہاز کا انجن خراب ہونے پر لندن کی پرواز بھی پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ اگر انجینئرز نے جہاز کو کلیئر نہیں کیا تو لندن جانے والی پرواز کو منسوخ کردیا جائے گا، جبکہ شہر سے باہر کے مسافروں کو ہوٹل اور مقامی مسافروں کو ان کے گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔
Load Next Story