پشاور میں کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 22 نان بائی گرفتار

نانبائی ایسوسی ایشن کا انتظامیہ سے روٹی کا وزن کم کرنے کا مطالبہ


ویب ڈیسک July 13, 2019
نانبائی ایسوسی ایشن کا انتظامیہ سے روٹی کا وزن کم کرنے کا مطالبہ فوٹو:ٖفائل

ضلعی انتظامیہ نے پشاور بھر میں کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 22 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا پشاور میں کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ حیات آباد، کوہاٹ روڈ، ورسک روڈ، یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں 22 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے پشاور میں 190 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کی ہے۔

نانبائی ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ سے روٹی کا وزن کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 روپے میں 190 گرام روٹی فروخت نہیں کرسکتے، پکی روٹی کا وزن 175 گرام کیا جائے۔ نانبائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت گیس اور آٹے پر سبسڈی دے ورنہ روٹی کا وزن کم کرنے کی اجازت دے۔

ادھر روٹی کی قیمت میں اضافہ 50 فیصد اضافہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ آفاق حسین و دیگر نے درخواست میں کہا کہ نااہل حکومت کے باعث عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، نانبائی ایسوسی ایشن کے دباؤ کی وجہ سے انتظامیہ نے روٹی کی قیمتی بڑھائی، حکومت اب عوام سے روٹی بھی چھیننا چاہتی ہے، روٹی کا نیا نرخنامہ منسوخ کرکے پرانے نرخ برقرار رکھیں جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں