سی پیک اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے خسرو بختیار

یہ اتھارٹی وزارت منصوبہ بندی کے ماتحت کام کرے گی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی


ویب ڈیسک July 13, 2019
یہ اتھارٹی وزارت منصوبہ بندی کے ماتحت کام کرے گی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی فوٹو:فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات مخدوم خسرو بختیار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، اس کے قیام کا بل پیش کیا جائے گا، یہ اتھارٹی وزارت منصوبہ بندی کے ماتحت کام کرے گی، سی پیک اتھارٹی کے قیام کا وزیراعظم کے دورہ واشنگٹن سے کوئی تعلق نہیں۔

خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے فیز کا آغاز کررہے ہیں اور موجودہ ڈھانچے کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، پاک چین بزنس کونسل کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے، گوادر ماسٹر پلان کو حتمی شکل دی جارہی ہے، گوادر نہ صرف اسمارٹ پورٹ سٹی بنے گا بلکہ دیگر شہروں سے زیادہ ترقی کرے گا۔

خسرو بختیار نے مزید کہا کہ ساڑھے آٹھ ارب ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے، اسلام آباد سے کوئٹہ تک موٹر وے مکمل کی جائے گی، سکھر سے حیدر آباد اور ملتان سے سکھر اگست میں افتتاح کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں