حکومت کا خواجہ آصف کے خلاف غیر ملکی ملازمت کی تحقیقات کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کیخلاف تحقیقات کی منظوری دے دی


ویب ڈیسک July 13, 2019
یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ وزیر دفاع کسی غیر ملکی کمپنی کیلئے کام کرتا رہا ہو، فردوس عاشق اعوان فوٹو:فائل

حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کیخلاف تحقیقات کی منظوری دے دی، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ملک کا وزیر دفاع کسی غیر ملکی کمپنی کیلئے کام کرتا رہا ہو، کابینہ نے وزارت داخلہ کو کیس منتقل کردیا ہے تاکہ حقائق سامنے آجائیں، قوم کو جلد حقائق سے آگاہ کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خواجہ آصف غیر ملکی کمپنی سے تنخواہ لیتے رہے ہیں، یہ بہت بڑی سیکیورٹی ناکامی اور خطرہ ہے، خارجہ، دفاع اور توانائی کا وزیر رہنے والا شخص ملک کیلئے سیکیورٹی رسک بن گیا، یہ بہت خطرناک بات ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی اس ملک کی معیشت کو زہر کے ٹیکے لگا کر گئے، ظل سبحانی نے چاپلوسی کیلئے کٹھ پتلی وزیراعظم چنا تھا، جاتی امرا کے لوگوں میں چاکراعظم بننے کی دوڑ جاری ہے، جہاں ان سے ثبوت مانگے جاتے ہیں وہاں سے فرار حاصل کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں