گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا

ایم کیوایم کے رہنما فیصل سبزواری نے سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے ریکوزیشن جمع کرائی تھی۔


ویب ڈیسک September 12, 2013
امید ہے وفاقی حکومت اپنے وعدہ کے مطابق صورت حال کا نوٹس لے گی، فیصل سبزواری فوٹو : اے پی پی

ایم کیوایم کی درخواست پر گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کر لیا ہے۔

ایم کیوایم کے رہنما فیصل سبزواری نے سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرنےکے لئےریکوزیشن جمع کرائی۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی شریف النفس انسان ہیں، انہیں بے گناہ ہونے کے باوجود مقدمہ قتل میں ملوث کیا گیا، ایسا کیوں کیا گیا اسی کا جواب سندھ اسمبلی میں مانگیں گے، ایم کیو ایم احتجاج کا حق رکھتی ہے جس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے اس امیدکا اظہارکیاکہ وفاقی حکومت اپنے وعدہ کے مطابق صورت حال کا نوٹس لے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں