بونڈڈ مینو فیکچرنگ کی نگرانی کیلیے اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

ایکسپورٹ پروسینگ زونز میں 5 سال بعددرآمدی مشینری بغیر ڈیوٹی ٹیکسوں کے فروخت کی اجازت


Irshad Ansari July 14, 2019
ایکسپورٹ پروسینگ زونز میں 5 سال بعددرآمدی مشینری بغیر ڈیوٹی ٹیکسوں کے فروخت کی اجازت فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نیا ایکسپورٹ اوریئنٹڈ یونٹس اینڈ اسمال اینڈمیڈیم انٹرپرائز کے بعد ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اور ڈیوٹی ٹیکس ریمیشن سکیم(ڈی ٹی آر ای) اور بونڈڈ مینوفیکچرنگ وئیر ہاوسزمیں بھی ریگولیٹری اتھارٹیز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایکسپورٹ پروسینگ زونز میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو بھی 5 سال تک ڈیوٹی فری درآمدی مشینری رکھ سکیں گے۔

اس کے بعد انھیں مشینری تبدیلی کرکے پرانی مشینری بغیر ڈیوٹی ٹیکسوں کے فروخت کی اجازت ہوگی تاہم اس سے پہلے فروخت کی صورت میں بغیر ڈیوٹی و ٹیکسوں کے منگوائی جانیوالی مشینری و پلانٹس کی درآمدی تاریخ کے بعد اگر 3 سال کے اندر اندر فروخت کی جاتی ہے تو اس صورت میں ان پر مکمل ڈیوٹی و ٹیکس ادا کرنا ہوں گے لیکن3 سال کے بعد اور 4 سال ختم ہونے سے پہلے پہلے فروخت کی جاتی ہے تو اس صورت میں 75 فیصد ڈیوٹی و ٹیکسوں کی ادائیگی کرنا ہوگی اور 4 سال کے بعد 5سال تک مشینری و پارٹس فروخت کی جاتی ہے تو اس صورت میں 50 فیصد ڈیوٹی و ٹیکس ادا کرنا ہیں ۔

تاہم اگر 5 سال کے بعد فروخت کی جائے گی تو اس صورت میں صفر ڈیوٹی و ٹیکس لاگو ہوںگے جس کیلیے ایف بی آر نے کسٹمز رْولز 2001 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرکے اسٹیک ہولڈرز کو آرا کیلیے بھجوادیا ہے اور اسٹیک ہولڈرز پ15 دن کے اندر اندر اپنی آرا دے سکیں گے ۔مقررہتاریخ کے بعد موصول ہونیوالی تجاویز کو قبول نہیں کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں