پاكستان ہمسایہ ممالک سے مضبوط اور پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے گورنر پنجاب
پاکستان اس بات پر مكمل یقین ركھتا ہے كہ خطے كے تمام مسائل مذاكرات كی میز پر حل ہو سكتے ہیں،چوہدری محمد سرور
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے كہا ہے كہ پاكستان اپنے ہمسایہ ممالک كے ساتھ تعلقات كو مضبوط اور پائیدار بنانے كا خواہاں ہے۔
ایران كے قونصل جنرل حسین بنی اسدی نے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنرہاؤس میں ملاقات کی اس موقع پر گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اس بات پر مكمل یقین ركھتا ہے كہ خطے كے تمام مسائل مذاكرات كی میز پر حل ہو سكتے ہیں اور خطے میں پائیدار امن اُسی صورت میں ممكن ہے كہ جب ایک دوسرے كی سالمیت اور خود محتاری كا احترام كیا جائے، پاكستان اور ایران كے درمیان گہرے معاشرتی ، معاشی اور اقتصادری تعلقات ہیں جو وقت گزرنے كے ساتھ ساتھ مزید مستحكم ہو رہے ہیں ، پاكستان ایران گیس پائپ لائن كا منصوبہ بھی اسی بات كی عكاسی كرتا ہے ۔
ایرانی قونصل جنرل کا اس موقع پر کہنا تھا كہ ایران پاكستان سے اپنے تعلقات كو قدر كی نگاہ سے دیكھتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون كو نئی جہت دینا چاہتا ہے، پاكستان میں توانا ئی كے بحران پر قابو پانے كے لیے پاكستان ایران پائپ لائن منصوبہ سنگ میل ثابت ہو گا اور ہم مستقبل میں بھی توانا ئی كے شعبے میں سرمایہ كاری كرنا چاہتے ہیں ۔