حکومت کا پی آئی اے کے 26 فیصد حصص کی نج کاری کا فیصلہ
ماہانہ ساڑھے 3 ارب روپے کا خسارہ حکومت کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے، وزیراعظم نواز شریف
حکومت نے پی آئی اے کے 26 فیصد حصص کی پی ٹی سی ایل کی طرز پر نج کاری کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آبادمیں وزیر اعظم نوازشریف کی صدارت میں پی آئی اے بورڈ اور انتظامیہ کا اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی اور خسارے پر بریفنگ دی گئی، پی آئی اے کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ماہانہ ساڑھے 3 ارب روپے کا خسارہ حکومت کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے، بد انتظامی اور کرپشن نے ادارے کو تباہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی نج کاری کے لئے پی آئی اے کے بورڈ سے منظوری لی جائے گی۔