5 زیرو ریٹڈ شعبوں کیلیے نیا سسٹم آئندہ ماہ متعارف ہوگا

آٹومیٹڈ ریفنڈ سسٹم تکمیل کے مراحل میں، رواں ماہ آزمائشی چیکنگ کی جائے گی، ایف بی آر


Irshad Ansari July 14, 2019
آٹومیٹڈ ریفنڈ سسٹم تکمیل کے مراحل میں، رواں ماہ آزمائشی چیکنگ کی جائے گی، ایف بی آر فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے قائم کردہ خصوصی کمیٹی نے ٹیکسٹائل، لیدر اور گارمنٹس سمیت 5 زیرو ریٹڈ شعبوں کے لیے تیار جانے والے خودکار ریفنڈ سسٹم کی تیاری شروع کردی ہے اور رواں ماہ کے آخر تک سسٹم کو حتمی شکل دے کر جلد آزمائشی بنیادوں پر کام شروع کر دے گا۔

آئندہ ماہ باقاعدہ طور پر آٹومیٹڈ ریفنڈ سسٹم متعارف کرایا جائے گا اس ضمن میں ایف بی آر کے سینئر افسر نے 'ایکسپریس' کو بتایا کہ چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی کی جانب سے پانچ زیرو ریٹڈ شعبوں کیلئے نیا آٹومیٹڈ ریفنڈ سسٹم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

مذکورہ افسر نے مزید بتایا کہ عاصم مجید کی سربراہی میں قائم کمیٹی اس خودکار نظام کیلئے ایک خصوصی ماڈیول بھی تیار کیا جارہا ہے اور توقع ہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک یہ فائنل ہوجائیگا اور اس کے بعد اس کی آزمائشی بنیادوں پر چیکنگ کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے