جعلی چیک دینے پر پریٹی زنٹا کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
بھارت کی عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ پریٹی زنٹا کے جعلی چیک کے الزام میں نا قا ل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق ممبئی کی مقامی عدالت نے جعلی چیک دینے کے الزام میں پریٹی زنٹا کے نا قا بل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیئے ہیں ۔پریٹی زنٹا کے وکیل رتنیشور جھا نے بتایا کہ پریٹی زنٹا ملک سے باہر ہیں اس کے با وجود عدالت نے ان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، ہم عدالت سے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی کے احکامات واپس لینے کے لئے درخواست دائرکریں گے یا پھر اس حوالے سے ممبئی کی ہا ئی کورٹ سے رجوع کریں گے۔
واضح رہے کہ اداکارہ کے خلاف جعلی چیک کا مقدمہ فلم " عشق ان پیرس " کے کہانی نویس عباس ٹائر والا نے درج کرایا تھا، عباس ٹائر والا کا کہنا تھا کہ پریٹی زنٹا نے فلم کی کہانی لکھنے کے لئے انہیں 18لاکھ 90ہزار کا چیک دیا تھا جو با ؤنس ہو گیا تھا۔