پاکستانی ڈاکٹر کا کارنامہ 7 سالہ بچے کے سر سے ڈھائی کلو وزنی رسولی نکال لی

رسولی کے باعث بچے کی ایک آنکھ اور کان ضائع ہو گیا تھا، ڈاکٹر عبدالعزیز


زبیر ایوب July 14, 2019
بھارت اور ترکی کے ماہرین نے بچے کی سرجری کو انتہائی مشکل اور پچیدہ قرار دیا تھا فوٹو: ایکسپریس

نجی اسپتال میں نیورو سرجن نے 9 گھنٹے کی سرجری کے بعد 7 سالہ بچے کے سر سے ڈھائی کلو وزنی کینسر کی رسولی نکال لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایبٹ آباد کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر عبدالعزیز نامی نیورو سرجن نے افغانستان کے صوبہ ہلمند سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ بچے کے سر سے کینسر کی رسولی نکالنے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ بچے کو مزید طبی امداد دی جارہی ہے، بچے کی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔

ڈاکٹر عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ ٹیومر کا وزن ڈھائی کلو تھا اور اس کے باعث بچے کی ایک آنکھ اور کان ضائع ہو گیا تھا، بھارت اور ترکی کے ماہرین نے بچے کی سرجری کو انتہائی مشکل اور پچیدہ قرار دیا تھا تاہم ہم نے اسے ممکن کردکھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں