شاہد کپور نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا
شاہد کپور کی ’کبیر سنگھ‘ نے 3 ہفتوں نے 255 کروڑ روپے کمالیے
بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی فلم ''کبیر سنگھ'' رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے کے ساتھ 5 ریکارڈز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔
سال 2019 بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا ہے۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ''کبیر سنگھ'' رواں برس کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ ترن آدرش کے مطابق فلم ریلیز کے صرف 24 روز (3 ہفتوں) میں 255 کروڑ 89 لاکھ روپے کماکر بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم نے ریلیز کے محض 3 ہفتوں میں 5 ریکارڈز بنالیے ہیں۔
ہندی سینما کی 10 سب سے زیادہ بزنس کرنیوالی فلموں میں شامل
ہندی سینما میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں ''کبیر سنگھ'' دسویں نمبر پر شامل ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں باہوبلی2، 511 کروڑ کے ساتھ پہلے نمبر پر، دنگل 387 کروڑ کے ساتھ دوسرے، سنجو 342 کروڑکے ساتھ تیسرے، پی کے 340 کروڑ کے ساتھ چوتھے، ٹائیگر زندہ ہے 339 کروڑ کے ساتھ پانچویں، بجرنگی بھائی جان 320 کروڑ کے ساتھ چھٹے، پدماوت 302 کروڑ کےساتھ ساتویں، سلطان 300 کروڑ کے ساتھ آٹھویں، دھوم3، 284 کروڑ کے ساتھ نویں اور کبیر سنگھ 255 کروڑ کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔
شاہد کپور کی پہلی سولو سپر ہٹ فلم
شاہد کپور کے کیریئر کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ''پدماوت'' تھی لیکن اس فلم میں اداکار رنویر سنگھ بھی شامل تھے۔ تاہم ''کبیر سنگھ'' شاہد کپور کے کیریئر کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی سولو سپر ہٹ فلم بن گئی ہے۔
آسٹریلیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی فلم
کبیر سنگھ جہاں بھارت میں کمائی کے نئے ریکارڈ بنارہی ہے وہیں آسٹریلیا میں بھی یہ فلم سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔ آسٹریلیا میں ''کبیر سنگھ'' نے گلی بوائے، اڑی، بھارت، اورساؤتھ انڈین فلم پیٹا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
2019 کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم
شاہد کپور اور کیارا ایڈوانی کی''کبیرسنگھ'' بھارتی باکس آفس پر 2019 کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے اس سے آگے ہالی ووڈ فلم ''اوینجرز؛ اینڈ گیم'' ہے جس نے بھارت میں 373 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔
سب سے جلدی 200 کروڑ کمانے والی فلم
فلم ''کبیر سنگھ'' نے ریلیز کے محض 13 دنوں میں 200 کروڑ کماکرجہاں نیا ریکارڈ قائم کیا وہیں سلمان خان کی فلم ''بھارت'' کا ریکارڈ توڑ دیا جس نے ریلیز کے 14 دنوں میں 200 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔