اب سلیکشن نہیں صاف ستھرے الیکشن کرانا ہوں گے بلاول بھٹوزرداری

آئی ایم ایف کے بجٹ میں امیروں کیلئے این آر او ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی

کٹھ پتلیوں کو سیاست سے فارغ کرنا ہے، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلیوں کو سیاست سے فارغ کرنا ہے اور اب سلیکشن نہیں صاف ستھرے الیکشن کرانا ہوں گے۔

صادق آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلیوں کو سیاست سے فارغ کرنا ہے کیوں کہ نہ صرف نوجوانوں کا معاشی قتل ہورہا ہے بلکہ صوبوں کا بھی معاشی قتل ہورہا ہے، سندھ میں بھی ڈاکا ڈالا گیا۔


بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سب سے زیادہ نقصان پنجاب کا ہوا ہے اور سندھ کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے تو وزیراعلیٰ حقوق کے لیے لڑتے ہیں لیکن پنجاب میں ایسا نہیں ہوتا کٹھ پتلی وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے لیے نہیں لڑیں گے تو ہم پنجاب کےحقوق چھین کررہیں گے اور پانی کی کمی ہے توسب کو مل کر برداشت کرنا پڑے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم نے اپنی حکومت میں بدترین حالات میں بھی عام آدمی کے معاشی مسائل کاخیال رکھا لیکن اس حکومت کے عوام دشمن بجٹ میں غریب کے لیے تکلیف اور امیر کے لئے ریلیف ہے، آئی ایم ایف کے بجٹ میں امیروں کیلئے این آر او ہے، عمران خان نے ایک کڑور نوکریوں کا وعدہ کیا اور ایک بھی نہیں دی، اب سلیکشن نہیں صاف ستھرے الیکشن کرانا ہوں گے۔
Load Next Story