شریف خاندان نے دولت کی لالچ میں پاکستان کو بدنام کردیا فردوس عاشق اعوان
2 سیاسی اداکار سیاسی تھیٹر لگاتے ہیں جن کی بات گھر والے بھی نہیں مانتے، رہنما پی ٹی آئی
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے دولت کی لالچ میں پاکستان کو بدنام کردیا۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کےعوام کے حقوق کے لئے لڑ رہے ہیں، ان کا پاکستان کا قوم سے وعدہ ہے کہ وہ دنیا بھر میں سبز پاسپورٹ کی عزت کروائیں گے، وہ یکساں احتساب کی بات کرتے ہیں اور ایک خاندان نے پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کا ٹھیکہ اٹھایا ہوا ہے، یہ لوگ برطانیہ کو بھی چونا لگانے سے بازنہیں آئے، اس خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے برطانوی امداد پر بھی ہاتھ صاف کیا، شریف خاندان نے دولت کی لالچ میں پاکستان کو بدنام کردیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل سے شروع ہونے والی منی لانڈرنگ کی واردات اب ٹی ٹی تک جا پہنچی ہے شہباز شریف انگلی ہلاہلا کرخود کو کرپشن سے پاک بیان کرتے تھے، اب شریف خاندان کی کرپشن عالمی ادارے سامنے لائے ہیں اور ان کا پاکستانی حکومت سے تعلق نہیں، برطانوی اخبار کی رپورٹ نے تمام پاکستانیوں کے سرشرم سے جھکا دیے ہیں۔ برطانوی اخبارات میں ایک ایک لفظ کی چھان بین کے بعد رپورٹ شائع کی جاتی ہے، مریم صفدر اب اسے حکومت کی انتقامی کارروائی نہیں کہہ سکیں گی۔
معاون خصوصی نے کہا کہ مافیا پہلے کرپشن سے پیسے بناتا ہے پھر بلیک میلنگ کرکے اداروں کو بدنام کرتاہے، ادارے بدنام نہیں ہوتے تو کرپشن کا سہارا لیا جاتا ہے، برطانوی اخبار کی اسٹوری نے سارے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیے، شریف خاندان کی کارستانیاں اسٹوری میں سامنے آگئی ہیں۔ برطانوی اخبار کی خبر شریف خاندان کےخلاف ایک ٹریلر ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مشعل اوباما نے تعلیم کے فروغ کےلیے مریم صفدر کو فنڈز دیئے لیکن جن کو رہبر سمجھا گیا وہ رہزن ثابت ہوئے، عوام کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں کہ اس ٹولے کا اپنی جائیداد کے تحفظ کے علاوہ عوام سے کوئی سروکار نہیں۔ دو سیاسی اداکار سیاسی تھیٹر لگاتے ہیں جن کی بات گھر والے بھی نہیں مانتے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تجارت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، حکومت آج بھی تاجروں کو سینے سے لگانے کے لیے تیارہے، تجارت کی آڑ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، تاجر تنظیموں سے کہتی ہوں کسی کے ذاتی مفادات کا حصہ نہ بنیں، حکومت کا بازو بن کر ملک کو مشکلات سے نکالیں، ملک اصلاحات کے بغیر نہیں چل سکتا۔