ایم کیوایم پاکستان کا سینیٹ میں صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ہر فورم پر مخالفت کی جائے گی، ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی


ویب ڈیسک July 14, 2019
چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ہر فورم پر مخالفت کی جائے گی، ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی، فوٹو: فائل

BEIJING: وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی غور وفکر کیا گیا اور تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف کسی بھی تحریک عدم اعتماد کاحصہ نہیں بنا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کوناکام بنائیں گے، وزیراعظم

رابطہ کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف کسی تحریک اعتماد کا حصہ نہیں بنیں گے اور تحریک عدم اعتماد کی ہر فورم پر مخالفت کی جائے گی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھاری اکثریت سے منتخب یافتہ چیئرمین ہیں، ہم نے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، ایم کیوایم پاکستان کا وفاقی حکومت سے اتحا دشہری سندھ کی ترقی کیلئے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔