ترسیلات زر2ارب 63کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں
بیرون ملک مقیم پاکستانیو ں نے جولائی و اگست میں 7.05 فیصد زائد زرمبادلہ وطن بھیجا۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ (جولائی تا اگست) میں 2ارب 63کروڑ 72لاکھ 70 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں۔
جو سال بہ سال 7.05 فیصد زائد ہیں، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں پاکستانی ورکرز نے 2ارب46کروڑ 36 لاکھ 90 ہزار ڈالر وطن بھیجے تھے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ 2ماہ کے دوران سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے موصول ہوئیں جو سال بہ سال 65 کروڑ 77لاکھ80 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 73 کروڑ 25 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے زرمبادلہ کی آمد 50کروڑ 58 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 50 کروڑ 67لاکھ80ہزار ڈالر،
امریکا44کروڑ 66 لاکھ 10 ہزار ڈالر سے 44کروڑ86 لاکھ ڈالر، برطانیہ 33 کروڑ 40 لاکھ 60ہزار ڈالر سے 41 کروڑ 97 لاکھ 40 ہزار ڈالر، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) سے 27کروڑ 40 لاکھ 90 ہزار ڈالر سے29کروڑ 55 لاکھ 90 ہزار ڈالر،
یورپی یونین کے ممالک سے 6کروڑ 35لاکھ70 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 7 کروڑ 49لاکھ 70ہزار ڈالر جبکہ جولائی تا اگست 2013 کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے ترسیلات زر کی آمد 18 کروڑ 17لاکھ 80 ہزار ڈالر سے گھٹ کر 15کروڑ 90لاکھ 90 ہزار ڈالر رہ گئی۔
مرکزی بینک کے مطابق اگست 2013 میں بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے 1 ارب 23 کروڑ 28لاکھ 80 ہزار ڈالر وطن بھیجے جبکہ جولائی 2013 میں 1 ارب 40 کروڑ 43 لاکھ 90 ہزار ڈالر بھیجے گئے تھے۔ اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب سے 32 کروڑ 17 لاکھ 70 ہزار ڈالر، متحدہ عرب امارات 25 کروڑ 43لاکھ70 ہزار ڈالر، امریکا 21 کروڑ 55لاکھ 40ہزار ڈالر، برطانیہ 19 کروڑ 78 لاکھ 10 ہزار ڈالر، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) 13 کروڑ 41لاکھ 50ہزار ڈالر،یورپی یونین 3کروڑ 63 لاکھ 80ہزار ڈالر اورناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 7کروڑ 28 لاکھ 60 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔