سلمان خان نے ’’بوتل کیپ چیلنج‘‘ منفرد انداز میں قبول کرلیا

بالی ووڈ سمیت کئی پاکستانی فنکار بھی ’بوتل کیپ چیلنج‘ قبول کرچکے ہیں


ویب ڈیسک July 14, 2019
بالی ووڈ سمیت کئی پاکستانی فنکار بھی ’بوتل کیپ چیلنج‘ قبول کر چکے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے سوشل میڈیا پر وائرل 'بوتل کیپ چیلنج' منفرد انداز سے قبول کرتے ہوئے پانی کی اہمیت اجاگر کردی۔

ہالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ ان دنوں ہر کوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے 'بوتل کیپ چیلنج' کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے اور اس چیلنج کو اب تک بہت سے اداکار قبول کر چکے ہیں۔ اس چیلنج میں بوتل کے کیپ کو گھومتے ہوئے پاؤں سے کھولنا ہوتا ہے سلمان خان نے بھی یہ چیلنج قبول کیا لیکن انہوں نے اپنے اس چیلنج میں پانی کی اہمیت بھی بتائی ہے۔

https://twitter.com/BeingSalmanKhan/status/1150382907518644224

سلمان خان نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں 'بوتل کیپ چیلنج' کرنے کے لیے بوتل کے سامنے کھڑا دیکھا جا سکتا ہے، وہ دیگر اداکاروں کی طرح گھومتے ہیں لیکن اس کے بعد پاؤں کا استعمال نہیں کرتے بلکہ پھونک مار کر بوتل کا کیپ پھینک دیتے ہیں۔

یہ پڑھیں: مہوش حیات نے تیزی سے وائرل ہونے والا ا'بوتل کیپ چیلنج' قبول کرلیا

بالی ووڈ سلطان کیپ ہٹانے کے بعد پانی کی اہمیت سے متعلق پیغام بھی دیتے ہیں کہ پانی بچاؤ اور پھر بوتل کا پورا پانی پی جاتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اس چیلنج کے سحر میں مبتلا اور پاؤں سے بوتل کا کیپ گرانے والوں کو پیغام بھی دیا کہ 'خود کو مت تھکاؤ بلکہ پانی بچاؤ'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں