ای ڈی بی ٹیکنالوجی کی منتقلی کیلیے واضح پالیسی بنائے وزیر صنعت
تحقیقی اداروں اور صنعتی شعبے میں تعاون کے لیے فنڈنگ کے ذرائع ڈھونڈے جائیں
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ ملک میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے واضح پالیسی بنائے جس سے مقامی صنعت بھی خاطرخواہ فائدہ اٹھا سکے۔
یونیورسٹیوں کے تحقیقی اداروں اور ملکی صنعت کے درمیان تحقیقی تعاون کے لیے فنڈنگ کے ذرائع ڈھونڈے جائیں تاکہ ملک کی لیبارٹریز میں کی جانے والی تحقیق کے عملی فوائد صنعت اور عوام تک پہنچ سکیں۔ جمعرات کو انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صنعتی معیشت کو انجینئرنگ اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، ملکی صنعت میں ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ضرورت ہے جو توانائی کی بچت کر سکے اور ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے بچائے۔
کوئلے کو قدرتی گیس میں بدلنے کے پلانٹ، ہوا سے بجلی بنانے والے یونٹ اور سولر پینلز کی پیداوار پاکستان میں شروع کرنے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس میں انجینئر نگ ڈیولپمنٹ بورڈ کی طرف سے وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک کی انجینئرنگ کی برآمدات 1.60 ارب ڈالر ہیں جس میں اضافے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں، گوجرانوالہ میں موجود صنعتی یونٹوںکا مکمل ڈیٹابیس تیار کیا جارہا ہے، ایوان ہائے صنعت و تجارت گوجرانوالہ کی مدد سے شہر میں مزید صنعتی یونٹ لگانے کیلیے مراعات اور ترغیبات دی جائیں گی۔