وینا ملک کی ’’سپر ماڈل‘‘ کی کامیابی کیلیے ماہمی درگاہ پر حاضری

انتہائی مذہبی ہوں، درگاہ پر حاضری دے کر خوشی محسوس ہورہی ہے ،اداکارہ


Showbiz Desk September 13, 2013
وینا ملک حضرت مخدوم علی ماہمی کے مزار پر اپنی فلم ’’سپرماڈل‘‘ کی کامیابی کیلیے دعا مانگ رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

وینا ملک نے اپنی آنیوالی بالی ووڈ فلم ''سپر ماڈل'' کی کامیابی کے لیے ممبئی میں حضرت مخدوم علی ماہمی کے مزار''ماہمی درگاہ '' پر حاضری دی اور دعاکی بتایا گیا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ویناملک جو ان دنوں بھارت میں ہیں نے گزشتہ دنوں اپنی فلم ''سپرماڈل'' جو 27ستمبرکو ریلیز ہورہی ہے کی کامیابی کے لیے حضرت مخدوم علی ماہمی کے مزار پر حاضری دی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ فلم کے پروڈیوسر روی اہلوت بھی تھے۔ اس فلم میں ویناکاکردار ایک مڈل کلاس لڑکی کاہے جو ماڈلنگ کی دنیا میں آجاتی ہے ۔



مزار پر حاضری کے موقع پر وینا ملک کا کہنا تھا کہ مجھے حضرت مخدوم علی ماہمی کے مزارپر حاضری دیکر خوشی محسوس ہورہی ہے۔ میں انتہائی مذہبی ہوں اور یہاں اپنی آنیوالی فلم کی کامیابی کی دعاکے لیے آئی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔