امیتابھ بچن کو گلوبل ڈائیورسٹی ا یوارڈ سے نوازا گیا

امیتابھ نے ایوارڈ ملنے سے ایک روز قبل ہی اپنے بلاگ میں اس کا اعلان کردیا تھا


آن لائن September 13, 2013
امیتابھ نے ایوارڈ ملنے سے ایک روز قبل ہی اپنے بلاگ میں اس کا اعلان کردیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

HYDERABAD: بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے گلوبل ڈائیور سٹی ایوارڈ وصول کرلیا انھیں یہ ایوارڈ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس میں نئی دہلی میں ہونے والی ایک تقریب میں بھارتی پارلیمنٹ کے اسپیکرنے دیا ۔

اس موقع پر امیتابھ بچن نے متعدد وزراء اور لوک سبھا کے ممبران سے ملاقات بھی کی امیتابھ نے ایوارڈ ملنے سے ایک روز قبل ہی اپنے بلاگ میں اس کا اعلان کردیا تھا بچن کو لندن کی ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ میں برطانوی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کا مہمان بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔