ہدایتکاری کا کوئی ارادہ نہیںجولیا رابرٹس

ہدایتکاری چیلنجنگ کام ہے مستقبل میں بھی ہدایتکاری کا کوئی ارادہ نہیں، جو لیا


APP September 13, 2013
اداکاری اورنجی زندگی میں توازن برقرار رکھا ہوا ہے، جولیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: ہالی وڈ اداکارہ جولیا رابرٹس نے کہا ہے کہ ان کا ہدایتکاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

اداکارہ جولیا رابرٹس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ اداکاری اورنجی زندگی میں توازن برقرار رکھے ہوئے ہیں، یہی کام ان کے لیے توجہ مرکوز کرنے کے لیے بہت ہے، وہ اپنے بچوں اور فلمی مصروفیات سے خوش ہیں اس کے علاوہ وہ مزید کام کا دبائو اپنے سر پر نہیں لے سکتیں۔ انھوں نے کہا کہ ہدایتکاری چیلنجنگ کام ہے وہ مستقبل میں بھی ہدایتکاری کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں جو کام وہ کررہی ہیں اس کو اور نجی معاملات کو وہ وقت دیدیں یہ بہت ہے۔ اداکارہ کے شوہر ڈینیئل موڈر سے تین بچے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔