ورلڈ کپ گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی خاتون دھرلی گئیں

خاتون کی شناخت ایک یوٹیوبر ویٹالی کی والدہ الینا ولیٹسکی کے نام سے ہوئی ہے۔


AFP July 15, 2019
خاتون کی شناخت ایک یوٹیوبر ویٹالی کی والدہ الینا ولیٹسکی کے نام سے ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

ورلڈ کپ فائنل کے موقع پر گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی خاتون کو باؤنڈری پر ہی پکڑ لیا گیا۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کے موقع پر گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی خاتون باؤنڈری پر ہی پکڑ لیا گیا۔

مذکورہ خاتون کی شناخت ایک یوٹیوبر ویٹالی کی والدہ الینا ولیٹسکی کے نام سے ہوئی ہے، رواں ماہ ہی کوپا امریکا فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کے دوران ویٹالی کی گرل فرینڈ کنسی ولانسکی نے بھی ایسی ہی حرکت کی تھی جس پر دونوں کو ہی مختصر وقت کیلیے برازیلین جیل جانا پڑا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔