کین ولیمسن نے مہیلا جے وردنے کا 12 برس پرانا ورلڈ کپ ریکارڈ توڑ دیا

ولیمسن نے حالیہ ایونٹ میں ویسٹ انڈیزکیخلاف 148 کی بھرپور اننگز کھیلی۔


Sports Desk July 15, 2019
ولیمسن نے حالیہ ایونٹ میں ویسٹ انڈیزکیخلاف 148 کی بھرپور اننگز کھیلی۔ فوٹو: اے ایف پی

کیوی کپتان کین ولیمسن نے بطور کپتان ایک ورلڈ کپ ایڈیشن میں 578 رنز جوڑ کر مہیلا جے وردنے کا 12سال پرانا ریکارڈ توڑدیا۔

انگلینڈ کیخلاف فائنل میں 30 رنز بناکر میدان بدر ہونے والے ولیمسن نے حالیہ ایونٹ میں ویسٹ انڈیزکیخلاف 148 کی بھرپور اننگز کھیلی جبکہ جنوبی افریقہ کیخلاف 106 ناقابل شکست بھی نمایاں رہے تھے، افغانستان کیخلاف ولیمسن نے 79 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، بھارت کیخلاف انھوں نے 67 کی اننگز کھیلی۔

ورلڈ کپ کے کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ 673 رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ سابق بھارتی اسٹار سچن ٹنڈولکر کے قبضے میں ہے، جو انھوں نے 2003 میں قائم کیا تھا، ان کے بعد آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن کا نام آتا ہے، انھوں نے 2007 میں 659رنز جوڑے ہیں، رکی پونٹنگ بطور کپتان 2007 کے ایڈیشن میں 539 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔